موٹر وے پولیس نے 500 گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹیں اتار دیں
حیدرآبا(نامہ نگار) موٹر وے پولیس سیکٹر تھری کی جانب سے ایم نائن کراچی ،حیدرآباد موٹر وے او رنیشنل ہائی وے پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار لی گئیں جب کہ 225 گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا کر جرمانے کئے گئے مو ٹر وے پولیس کے ترجمان نعیم صدیقی نے نوائے وقت کر بتایا کہ کارروائی سے قبل تین دن تک لوگوں کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اور ٹول پلازہ پر موٹر وے افسران نے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس اور سیاہ شیشوں والی گاڑیئوں کے خلاف موٹر وے پولیس کی یہ کارروائی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ ایس ایس پی موٹ روے پولیس سیکٹر تھری کرم اللہ سومرو کے مطابق غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کو کراچی، حیدرآباد موٹر وے، ایم نائن اورنیشنل ہائی وے پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
موٹر وے/ گاڑیاں