قدرتی ذخائر: شمالی وزیرستان ایجنسی پھر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی
اسلام آباد (مقبول ملک، دی نیشن رپورٹ) دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد تانبے کے بڑے ذخائر، تیل اور گیس کی تلاش کے باعث شمالی وزیرستان ایجنسی ایک مرتبہ پھر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سینئر حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے اس برس علاقے میں 60 ہزار ٹن اعلیٰ کوالٹی کا تانبا نکالا گیا اور مقدار بڑھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ تیل اور گیس کی تلاش بھی جاری ہے۔ عہدیداروں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ علاقے میں یورینیم بھی پایا جاتا ہے۔ آپریشن ضرب عضب علاقے میں مئی 2016ء میں ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں علاقے میں تعمیرنو کا کام بھی جاری ہے۔