پیپلز پارٹی کا صاف پانی کیس میں فریق بننے کا فیصلہ، جنوبی پنجاب میں تباہی کے حقائق عدالت کے سامنے رکھیں گے: شوکت بسرا
لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی نے صاف پانی ازخود کیس میں فریق بننے کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ گندا پانی پینے سے مر رہے ہیں، تمام دریائوں میں وسطی پنجاب کے گندے نالوں اور فیکٹریوں کا زہریلا پانی پھینکا جا رہا ہے۔ شوکت بسرا نے کہا کہ بڑے عرصے سے اس مسئلے پر چیخ رہے تھے لیکن تخت لاہور سننے کو تیار نہیں تھا، چیف جسٹس کا شکریہ جنہوں نے پینے کے پانی پر ازخود نوٹس لیا۔ شوکت بسرا نے کہا کہ مقدمے میں فریق بن کر جنوبی پنجاب میں پھیلی تباہی کے حقائق عدالت کے سامنے رکھیں گے۔