بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کھوئی رٹہ اور تتہ پانی میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے4شہری زخمی
نکیال (نوائے وقت رپورٹ‘ آن لائن) بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کھوئی رٹہ اور تتہ پانی میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے4شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین شامل ہیں۔ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کا بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ نکیال اور کرےلہ سےکٹرز کے سرحدی پٹی سے ملحقہ دےہات ترکنڈی، دتوٹ، پلانی سمٹی، دھوٹ کی سول آبادی پر بھی اچانک بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس کے نتےجے مےں شےل کا ٹکڑا لگنے سے سمٹی مجہان کا رہائشی25 سالہ محمد شاہنواز زخمی ہو گےا۔ صباح نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون نگینہ اقصد زوجہ اقصد محمود زخمی ہوئیں۔
کنٹرول لائن / فائرنگ