قانون کی بالا دستی اور جمہوریت عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
ملتان (سپیشل رپورٹر) ماہر قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ملتان کے سیاسی سماجی اور قانونی حلقوں میں سوگ کی فضا چھا گئی پاکستان کو نسل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سوگ میں وکلاءآج عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ اس سلسل میں سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے قانون کی بالا دستی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے کی جانے والی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں ے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا کرے ۔ صحت فا¶نڈیشن کے چیئرمین پی ایم اے کے رہنما اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر پوری دنیا میں انسانی حقوق کی موثر آواز کے طور پر پہچانی جاتی تھیں ۔ پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما و ممبر پی او سی کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہو گا کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال بھی ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں معروف سماجی رہنما حافظ معین خالد نے بھی عاصمہ جہانگیر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے حوالے سے روشن مینار کا درجہ رکھتی تھیں ۔ خدمت انسانیت پارٹی پاکستان کے رہنما¶ں محمد سلیم لغاری اور قاری محمداسحاق خیاط نے کہا ہے کہ عاصمہ کے انتقال پر صرف انکے قریبی عزیز و اقارب ہی سوگوار نہیں بلکہ ہر وہ انسان جو انسانیت کی عظمت پر پختہ یقین رکھتا ہے وہ بھی غمزدہ ہے ۔ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے انسانی حقوق کی جاندار و بیباک آواز خاموش ہو گئی ۔ ان خیالات کا اظہار ملتان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے چیئرمین خالد محمود قریشی و دیگر عہدیداران امجد بلوچ‘ ڈاکٹر فاروق لنگاہ‘ جواد امین قریشی‘ شہباز علی مسز گلشن وڑائچ شہزاد مرتضیٰ‘ ثاقب گجر‘ عبداللطیف فرخ ‘ آسیہ رفیق‘ آصف رشید اور سمیعہ کنول نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔
عاصمہ جہانگیر خراج عقیدت