عاصمہ جہانگیر نے ساری زندگی خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ‘ جسٹس(ر)ناصرہ جاوید اقبال
لاہور(آئی اےن پی) جسٹس (ر) ناصرہ جاویداقبال نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال پاکستان کی خواتین کیلئے بہت بڑا نقصان ہے انہوں نے ساری زندگی خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ۔اتوار کے روز ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر جب وکالت کے شعبے میں آئی تو انہیں مرد وکلا کی جانب سے بہت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ خواتین اس شعبے میں نہ آئیںلیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور مردوں کو پیچھے چھوڑ دیاعاصمہ جہانگیر کل توٹی وی وی پر بات کر رہی تھی مجھے ان کے انتقال کی خبر یقین نہیں آ رہا ۔
ناصرہ جاوید