کھوڑ میں بکری چوری کا سلسلہ جاری
کھوڑ(نامہ نگار) گذشتہ ایک ماہ سے کھوڑ اور گردونواح میں بکری چوری کا سلسلہ جاری ہے بنارس، نظام ،شاہ کی سات بکریاں چوری ہونے کے بعد گذشتہ روز احمد خان کی چار بکریاں چوری ہوگئی چوری کی پے درپے وارداتوں سے علاقہ میں سخت خوف وہراس پایاجاتامعززین علاقہ نے ڈی پی او اٹک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔