ڈوہمن ،2 متحارب گروہوں میںتصادم ، تین افراد زخمی
چکوال( نامہ نگار)قصبہ کھوکھر تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں دو متحارب گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پہلے فریق کے سہیل افراہیم ولد غلام افراہیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھانجے جنید قمر کیساتھ کھیتوں میں پانی لگا رہا تھا کہ عدنان مسعود ، طارق محمود، محسن حسین، حمزہ طارق مسلح ہوکر آگئے اور جنید قمر پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹر محمد عرفان نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا۔ اُدھر دوسرے فریق کے عدنان شہزاد ولد چوہدری خان نے بھی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی زمینوں پر پانی دے رہے تھے کہ سہیل افراہیم ، عقیل احمد، محمد عاصم، عدیل احمد پسران نذر حسین ، جنید قمر اس کا بھائی ولید قمر پسران محمد قمر آفتاب مسلح ہوکر آگئے اور ان کیساتھ محمد وقار ولد مشتاق ودیگر نے اسے اور اس کے بھتیجے محسن طارق کو بری طرح سے زدوکوب کیا۔