حج قرعہ اندازی میں تاخیر‘ بہتر رہائشی سہولیات سے محرومی کا خدشہ
ملتان (رفیق قریشی سے) رواں سال حج قرعہ اندازی میں تاخیر کے سبب وزارت حج و مذہبی امور کیلئے حجاز مقدس میں حجاج کرام کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی اور بہتر انتظامات کرنے میں ناکامی کا قوی امکان پیدا ہو گیا گزشتہ چار سال سے پاکستانی حجاج کیلئے مدینہ میں عزیزیہ اور مکہ مکرمہ میں مرکزیہ میں رہائشی عمارتوں کا انتظام کرنے والی وزارت مذہبی امور کیلئے اس سال بیت اﷲ شریف اور روضہ رسولؐ کے قریب رہائشی عمارتوں کا حصول ناممکن ہونے کا خدشہ ہے انڈیا‘ ملائشیا‘ ایران‘ بنگلہ دیش‘ انڈونیشیا کی حکومتیں جو دسمبر 2017 میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کر چکی ہیں قوی امکان ہے ان کی وزارتیں چار سال بعد ’’عزیزیہ‘‘ اور مرکزیہ‘‘ میں رہائشی عمارتوں کے حصول میں کامیاب ہو جائیں۔ واضح رہے کہ 26 جنوری کو حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان بذریعہ قرعہ اندازی کرنا تھا تاہم عدالت کی جانب سے قرعہ اندازی روکنے کے حکم پر حج قرعہ اندازی روک دی گئی۔ اگر مزید تاخیر ہوئی تو بہتر انتظامات کرنا ممکن نہ رہے درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد قرعہ اندازی کا حکم جاری کیا جائے۔
حج قرعہ اندازی