عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،سردار نزاکت
بیول(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے اقتدارکا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہونیوالا ہے الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست کاسامنا کرنا پڑئے گامیاں صاحب بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف یوسی قاضیا ں کے سینئر کارکن سردار نزاکت حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہیں بے روز گاری کی انتہا ہے اب عوام کی نظریں صرف اور صرف تحریک انصا ف پر مرکوز ہیں اور تحریک انصا ف کے قائد عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔