یو نین کونسل پنجاڑکے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
کہوٹہ (نا مہ نگار)یونین کونسل پنجاڑکے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی مسلسل دو دن آگ لگی رہی محکمہ جنگلات ڈی سی او راولپنڈی اے سی کہوٹہ ڈی ایف او کے نوٹس میں لایا گیا مگر کوئی توجہ نہ دی گئی 67-68-نمبر جنگل تباہ ہو گئے اطلاع کے باوجود محکمہ جنگلات کے آفسران ٹھس سے مس نہ ہوئے عوامی علاقوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کی غفلت لاپرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیلات کا اظہار محمد لیاقت محمد زبیر نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب کی عدم دلچسبی کی وجہ سے کہوٹہ محمکہ جنگلات اور ٹمبر ما فیا کی ملی بھگت سے جنگلات برباد ہورہے ہیں عرصہ دراز سے غیر قانونی درختوں کی کٹائی کا کام جاری ہے ماہانہ لاکھوں روپے کے مالیت کے درخت کاٹ کر فروخت کیے جاتے ہیں مگر ان کو کو ئی پوچھنے والا نہ ہے جنگلات کی کٹائی کے بعد نشانات مٹانے کے لیے جنگلات میں آگ لگا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے مزید جنگلات تباہ ہو رہے ہیں ۔