نظام مصطفی کا نفاذ اولین مقصد ہے ،ریاض الرحمن صدیقی
مانکیالہ (نامہ نگار) حلقہ پی پی 5 سے پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدوار ریاض الرحمن صدیقی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس آج اس ملک میں اسلامی اقدار کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جا رہا ہے۔ وہ مدینہ ٹاؤن میں واقع مدرسہ ریاض الجنہ میں انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سنی تحریک کے ضلعی صدر طاہر اقبال چشتی حق سچ گروپ ساگری ‘ مقامی علماء کرام‘ زعماء علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ریاض الرحمن صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام بار بار آزمائے ہوئے چہرے سے بے زار ہو چکی ہے کیونکہ انہوں نے عوام کو لاقانونیت ‘ بدامنی ‘ غربت کے سوا کچھ نہیں دیا اور اس کی وجہ نظام مصطفی سے دوری ہے اور ان مسائل کا حل قیام نظام مصطفی ہے۔
جس کے لئے ہم میدان میں اتر چکے ہیں اور فتح ہمارا مقدر ہے۔