ملہال مغلاں مین سٹاپ اورگرد ونواح پانی کے چھڑکائو کا سلسلہ رک گیا
ملہال مغلاں (نامہ نگار) ملہال مغلاں مین سٹاپ اور اردگرد پانی کے چھڑکائو کا سلسلہ رک گیا ،ہر طرف اڑتی گردو غبار اور دھول مٹی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی نئے پراجیکٹ منیجر کرنل ساجد کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر چند دن پانی کا چھڑکائو کا نظام چل نکلا تھا لیکن ایک بار پھر وہی پرانا وطیرہ اپنا لیا گیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے ٹھیکیدار کے کام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔