قاضی واجد 60 سال تک فن کی دنیا میں چھائے رہے
کراچی( نیوز رپورٹر) لیجنڈ اداکار قاضی واجد ریڈیو پاکستان میں اسٹاف آرٹسٹ رہے۔ وہ حامد میاں کے ہاں ، اسٹوڈیو9 اور بچوں کی دنیامیں صداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔محمود علی، قاضی واجد ، عرش منیر اور محمدیوسف تمام ڈراموں میں ساتھ کام کرتے تھے۔ تعلیم بالغان ڈرامہ بہت مشہور تھا فلم ، ریڈیو اور ٹی وی کے لئے انہوں نے 60 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں۔قاضی واجد پہلے حیدری کے علاقے میں رہتے تھے کچھ عرصے سے تنہا ہوگئے تھے انہوں نے زندگی کی آخری سانس تک کام کیا اور اداکاری کرتے ہے۔ عشرت ہاشمی اور ظہور احمد بھی ان کے ساتھیوںمیں تھے وہ تقریبات کی جان تھے۔
قاضی واجد/60 سال