انسان مقصد حیات کی تکمیل کیلئے کوشش کرے: حاجی عبدالوہاب
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کی مسجد حسن کے توسیعی منصوبہ کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تبلیغی جماعت کے عالمی امیر حاجی عبدالوہاب اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت ملک بھر سے نامور دینی و علمی شخصیات نے شرکت کی جبکہ مفتی محمد تقی عثمانی نے کراچی سے لاہور آنے والے جہاز کی تاخیر کی وجہ سے ٹیلی فون کے ذریعہ شرکاء سے خطاب کیا اس موقع پر حاجی عبدالوہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان جس مقصد کے لیے دنیا میں آیا ہے اس مقصد کو پورا کرنا کے لیے دین کی محنت کرے اور جامعہ اشرفیہ لاہور کی اس تقریب میں علالت کے باوجود میری شرکت میرے لیئے سعادت کا باعث ہے تقریب کے شرکا سے مہتمم جامعہ مولانا حافظ فضل الرحیم،نائب مہتمم قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مفتی تقی عثمانی، مولانا انوار الحق، علامہ خالد محمود،مولانا محمود اشرف عثمانی، حاجی صغیر احمد،مولانا اسد تھانوی،مولانا عبدالقدوس ترمذی ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد و مدارس دنیا کی آبادی کی بقا کا ذریعہ ہیں عالم کفر کی طرف سے مساجد و مدارس کو مٹانے اور رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کے باوجود ان کی تعداد و توسیع میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کی تعمیر و ترقی اور اس کے علمی مقام میں مفتی محمد حسن ، مولانا رسول خان، مولانا محمد ادریس کاندھلوی،مولانا مفتی جمیل احمد تھانوی،مولانا نورمحمود، مولانا محمد یعقوب خان اور دیگر اکابرین کا خون پسینہ ان کی شبانہ روز کوشش و محنت اور اخلاص و تقویٰ کی بدولت آج پوری دنیا میں جامعہ اشرفیہ لاہور کا فیضان اور علم کی شمعیں روشن ہیں انہوں نے کہا کہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کی علمی تحریک و تصانیف اور ان کے نام پر قائم دینی مدارس آج برِصغیر پاک وہند میں جگہ جگہ نظر آرہے ہیںاس تحریک سے وابستہ علماء کرام دین کے ہر شعبہ و میدان میں نمایا خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں تقریب میں خواجہ اعجاز احمد سکا،مولانا مشرف علی تھانوی،مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا زاہد الراشدی، مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا عبدالرؤف ملک،مولانا عبدالرحیم چترالی، ڈاکٹر اویس احمد نقشبندی، مفتی شیر محمد علوی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عبدالرؤف فاورقی، مولانا محمد زاہد فیصل آباد، ڈاکٹر شہریار، عثمان پراچہ، عبدالعلیم خان،مولانا اسداللہ فاروق نقشبندی، مولانا محب النبی ، مولانا مسعود قاسم قاسمی ،ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا،ڈاکٹر آصف جاہ، مولانا سرفراز اعوان، مولانا محمد عثمان،مولانا مفتی غلام مصطفی ،مولانا خلیل احمد تھانوی سمیت دیگر علماء ، اساتذہ اور طلبہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔