مخالفین وزیراعلیٰ پنجاب کے جلسہ میں جم غفیر ہضم نہیں کرسکیں گے: ثاقب خورشید
وہاڑی( خبر نگار) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پنجاب کے سینئر ممبر و ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین 15فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بوریوالا آمد پر جم غفیر ہضم نہیں کرسکےں گے پی ٹی آئی کا انداز سیاست عوام نے مسترد کردیا مسلم لیگ (ن) تعمیرو ترقی کی سیاست کی بانی ہے۔ چک نمبر 9جوئیاں والاکے سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرکے جلد کمپری ہینسو سکیم سے منسلک کردیا جائے گا وہ سابق امیدوار چےئرمین بلدیہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر نادر علی بھٹی کے زیر ا نتظام مختلف برادریوں و لیگی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے میاں حمزہ شہباز کے کوارڈنیٹر و ایم پی اے میاں شہباز حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو انکی مثبت و ترقی پسند سوچ کی وجہ سے بہت پیار کرتے ہیں۔
ثاقب خورشید