بنیادی مرکز صحت پیر اولیاءکی ڈاکٹرسمیت 5 ملازمین کے تبادلے ‘ ایل ایچ وی کو شوکاز نوٹس
ملتان (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے ڈاکٹر سمیت 5 ملازمین کے تبادلے جبکہ ناقص کارکردگی کی بنا پر لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈاکٹر ثمینہ ناظم کو گورنمنٹ رورل ڈسپنسری بستی پیر اولیاءتحصیل جلالپور پیروالا سے گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ‘ بنیادی مرکز صحت واہی کھوجی کے کمپیوٹر آپریٹر محمد اویس کو سی ای او ہیلتھ دفتر میں فوکل پرسن بائیو میٹرک کی اضافی ذمہ داری ‘ کمپیوٹر آپریٹر عمران صادق کو دیہی مرکز صحت کوٹلی نجابت سے بنیادی مرکز صحت چک ون ایم آر‘ ڈسپنسر حق نواز کو رورل ڈسپنسری جھنڈا مانی جلالپور پیروالا سے رورل ڈسپنسری مشین جلالپور پیروالا‘ ڈسپنسر خلیل احمد کو رورل ڈسپنسری مشین سے ڈسپنسر خلیل احمد کو رورل ڈسپنسری مشین سے رورل ڈسپنسری جھنڈریانی تعینات کیا گیا ہے بنیادی مرکز صحت زکریا یونیورسٹی کی ایل ایچ وی شائستہ گل کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ ہیلتھ / تبادلے