ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوئی‘ شخصیات تبدیل ہوتی رہیں گی‘ خالد مقبول
کراچی ( نیوز رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان کے نئے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’پی آئی بی کے فیصلے ایم کیو ایم کے فیصلے نہیںاور نہ ہی پی آئی بی میں ہونے والا جلسہ ایم کیو ایم کا ہے پی آئی بی میں جلسہ ایم کیو ایم کا جلسہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ، فاروق ستار کے الزامات کا جواب دے چکے۔ایم کیو ایم نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ہم نے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی، آج کے اقدام کے بعد ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوئی، شخصیات تبدیل ہوتی رہیں گی، قافلہ بڑھتا رہے گا، جس مرحلے سے گزرا ہوں یہ تیسری مرتبہ ہوا، پی آئی بی جانے والوں کو کہتا ہوں آپ کا سربراہ آپ کو بلارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اصولوں اور آئین کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، الزامات کا جواب اپنے رویہ سے دے دیا، کہا جارہا تھا حقیقی ٹو بننے جارہی ہے، عامر خان کیلئے بہترین موقع تھا کنوینر بننے کا تاہم انہوں نے خود میرا نام تجویز کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ 18 مارچ کو یوم تاسیس تاریخی ہونا چاہئے، کل سے تمام ساتھی میدان عمل میں اتریں گے، میں اور آپ تنظیم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔
خالدمقبول