خدا کی بستی کے راجہ قاضی واجدکراچی میں انتقال کرگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد مختصر علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، انہیں گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔قاضی واجد نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا شمار ریڈیو انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ قاضی واجد کو 1988ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا، تاہم ٹی وی ان کی پہچان بنا، ملک میں ٹیلی وڑن کی آمد کے بعد خدا کی بستی میں راجا کا یادگار کردار ادا کیا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں کرن کہانی‘ آنگن ٹیڑھا، تعلیم بالغان، دھوپ کنارے، تنہائیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔قاضی واجد ”خدا کی بستی“ میں بہروز سبزواری کے ساتھ سینئر اداکار قاضی واجد نے لاتعداد ڈراموں کے علاوہ چند فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی صاحبزادی فضیلہ قیصر بھی اداکاری کے شعبے سے و ابستہ ہیں۔قاضی واجد کو اردو ادب سے بھی بے حد لگاو? تھا اور وہ اکثرادبی محفلوں میں شرکت کرتے تھے۔ اداکار جاوید شیخ نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاضی واجد بہروز سبزواری کے ہمراہ 2 ہفتے قبل سعودی عرب بھی گئے تھے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قاضی واجد کے انتقال سے آج ہم ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ فن کی ترویج میں انکی خدمات گراں قدر ہیں۔ اپنے فن کے ذریعے انہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قاضی واجد کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلال مسجد میں ادا کی گئی جبکہ انہوں نے عیسیٰ نگری کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ان کی نما زجنازہ میں جاوید شیخ، فیصل سبزواری، قوی خان اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ لیجنڈ اداکارقاضی واجد کو کنٹری کلب روڈ کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں شریک فنکاروں، دانشوروں ، ادیبوں نے شرکت کی جن میں جاوید شیخ، ایوب کھوسہ، قوی خان، منور سعید ، بہروز سبزواری، روبینہ اشرف،بشریٰ انصاری، شہزاد رضا، ظہیر خان، شاہد پاشا، اقبال لطیف، نجم الدین شیخ، کاشف گرامی، احمد شاہ، رضوان صدیقی، نیرہ نور کے خاوند شہریار زیدی، عزیز وارثی، انور کمال، ٹیپو، عدنان صدیقی، اختر حسنین، محمود احمد خان اور اعجاز فاروقی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قاضی واجد نے اپنی اداکاری سے طویل عرصے تک عوام کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا اور ان کے ڈرامے آج بھی شائقین پسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔ قاضی واجد کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہوگیا۔
قاضی واجد انتقال