ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اُجاگر کیا‘فرید انصاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق ایڈوائزر فرید انصاری نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اُجاگر کیا اور کشمیریوں کی حق خوداردیت کے لئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اُٹھا ئی ،پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر عمل لائی گئی ،کشمیر سے ہمارا رشتہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں "یوم یکجہتی کشمیر سیمینار "سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،سعید عالم ،محمد ندیم ،ڈاکٹر محمد زادہ نے بھی خطاب کیا سیمینار میں مظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی کشمیری عوام پر ظلم و بر بریت کی پر زور مذمت کی گئی فرید انصاری کہاکہ کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی صرف 5فروری کو نہیں بلکہ ہر روز ہم یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ہمارا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہمیشہ دھڑکتا رہے گا ۔