گورنر سندھ ، وزراء ‘ میئر کراچی اور سیاسی رہنمائوں کا اداکار قاضی واجد کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک کے معروف گلوکار قاضی واجد کے انتقال پر گورنر ، وزراء ، فنکاروں سیاسی رہنمائوں نے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بلا شبہ ریڈیو، ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں قاضی واجد کا شمار سینئر ،با صلاحیت اورتجربہ کار اداکاروں میں ہوتا تھا۔ قاضی واجد کے انتقال سے خصوصاً ڈرامہ انڈسٹری میں بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اورمیئر کراچی وسیم اخترنے قاضی واجد کی اداکاری کے شعبے میں فنی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔