عنایت اللہ اسماعیل کی والدہ انتقال کر گئیں
کراچی (نیوز رپورٹر ) ڈائریکٹر پبلک ریلیشن الخدمت کراچی عنایت اللہ اسماعیل کی والدہ انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ جامع مسجد ستاریہ گلشن اقبال میں ادا کی گئی جنہیں محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اسد اللہ بھٹو‘ محمد حسین محنتی‘ ڈاکٹر اسامہ رضی‘ عبدالوہاب‘ شکیل خان‘ عمر فاروق‘ آصف مسعود جامعی‘ دوست احباب‘ عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے شرکت کی۔