شوکت بلوچ ومراد بخش فٹبال ٹورنامنٹ، سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی شوکت بلوچ ومراد بخش چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔کوارٹر فائنل میں آزاد الیون ملیر نے ملیر شاہین کو ، کراچی ککرز نے آل برادرس ملیر کو ،بلوچ محمڈن ملیر نے عمر اسٹار کو اور کورنگی بلوچ نے سندھ مسلم گذری کو شکست ۔پہلے کوارٹر فائنل میں آزاد الیون ملیر نے ملیر شاہین کو2-0 سے زیر کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔پہلے ہاف میں فاتح ٹیم آزاد الیون ملیر کی جانب سے ویں منٹ میں رحمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کی سبقت دلادی۔دوسرے ہاف میں جاوید نے دوسرا گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو کردیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کراچی ککرز نے آل برادرس ملیر کو پنالٹی ککس پر7-6 سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں ہاف ٹائم اور مقررہ وقت میں کوئی گول اسکورکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی منتظمین نے میچ کو فیصلہ کن بناے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا جس میں کراچی ککرز کی ٹیم نے آل برادرس ملیر کو 7-6سے قابو کرکے فائنل فور میں جگہ بنالی۔تیسرے کوارٹر فائنل میں بلوچ محمڈن ملیر نے عمر اسٹار کو 3-1سے ما ت دی۔عمر اسٹار نے 19 ویں منٹ میں سلیم کے گول کی بدولت1-0 کی برتری حاصل کی ۔بلوچ محمڈن کی جانب سے 39ویں منٹ میںزاہد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ بلوچ محمڈن ملیر کی جانب سے67 ویں منٹ میں ظفر نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو2-1 کی سبقت دلادی۔ 70 ویں منٹ میں منظور عمر نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں3-1 سے سرخرو کرکے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں کورنگی بلوچ نے سندھ مسلم گذری کو 2-1 ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کورنگی بلوچ اورسندھ مسلم گذری ہاف کے اختتام پر بغیر کسی گول کے برابررہنے کے بعد میدان سے باہر آئیں۔ عمیر نے57 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلادی ۔ آٹھ منٹ کے بعد زین العابدین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 2-0کی فیصلہ کن سبقت دلادی ۔ اختتام سے تین منٹ قبل سندھ مسلم کی جانب سے نبی بخش نے گول کرکے اپنی ٹیم کے خسارے کو 2-1کردیا۔