جے آئی یوتھ کے تحت ’’کراچی یوتھ الیکشن‘‘
کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی کی زیر صدارت جے آئی یوتھ کراچی کا ہنگامی اجلاس ادارہ نور حق میں ہوا‘ اجلاس میں ’’کراچی یوتھ الیکشن‘‘ نوجوانوں کیلئے تعلیم ‘ صحت ‘ اسپورٹس اور دیگر سماجی سرگرمیاں فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ’’ کراچی یوتھ الیکشن‘‘ مہم کی تفصیلات جلد نوجوانوں تک پہنچا دی جائیں گی جس کے اندر وہ ایک ایماندار اور صالح یوتھ لیڈر کو منتخب کر سکیں گے اور کرپشن فری پاکستان بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا سکیں گے۔ اجلاس میں جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان ‘ جے آئی یوتھ کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد عارف غزنوی اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔