کے ایم سی شہر میں قائم ٹرانسپورٹ کے اڈوں کو ختم کرانے میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کراچی شہر میں قائم ٹرانسپورٹ کے اڈوں کو ختم کرانے میں ناکام ہو گئی حیدر آباد اور اندرون ملک جانے والی بسوں کے ساتھ اب بلوچستان جانے والی بعض بس کمپنیوں نے بھی یوسف گوٹھ حب کے ٹرمینل کو استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے جو کے ایم سی نے مصطفی کمال کے دور میں تعمیر کیا تھا۔ کے ایم سی نے محکمہ داخلہ کو ایک خط بھی لکھا کہ شہر میں اندرون ملک جانے والی بسوں کے اڈے ختم کئے جائیں۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ 2013ء کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کے معاملات کے ایم سی کی ذمہ داری ہے۔ اس وقت شہر میں 400 غیر قانونی اڈے قائم ہیں۔