ٹھٹھہ میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے: ڈاکٹر شریف ہاشمانی
ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ) ٹھٹھہ ضلع کے عوام کی اکثریت ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔ یہ بات ہاشمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے ٹھٹھہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹھٹھہ میں مفت طبی کیمپ میں500 مریضوں کے خون کے ٹیسٹ لئے ہیں جن میں سے 350 سے زائد مریضوں میں ہیپاٹائٹس کی بیماری موجود ہے۔ حکومت سندھ ہنگامی بنیادوں پر علاج کی سہولتیں فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں علاج کی بہتر سہولتیں موجود ہیں لیکن باقی سندھ کے عوام کی صحت کے بارے میں حالت بہتر نہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے مختلف میں طبی کیمپ لگاکر غریب مریضوں کا علاج کرینگے۔