اوستہ محمد :کپڑے کی دکان میں آتشزدگی
اوستہ محمد(نامہ نگار) جناح روڈ نزد ریلوے پھاٹک پر واقعے کپڑے کی دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی چند لمحوں میں آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ چھٹی کی وجہ سے زیادہ تر دکانیں بند تھیں۔ جس سے قریبی دکانوں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پرقابوپاکر مزید نقصان سے بچالیا۔