بااثر زمیندار کے خلاف بیوہ کا احتجاج
ماتلی(نامہ نگار) ماتلی کے نواحی گائوں بیڑو لنجوانی کی رہنے والی غریب بیوہ مسمات راستی نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کا بااثر ظالم زمیندار اس کا ذاتی گھرچھیننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا دنیا میں کوئی نہیں ہے ظالم شخص نے گھر دینے سے انکارکرنے پر گھر کو جانے والاراستہ زبردستی بندکردیا ہے اوراب جان سے مارنے کی دھمکیاںدے رہا ہے۔