اسلم گجر کے والد علی احمد گجر کا انتقال
نواب شاہ(سندھ ڈیسک) نیشنل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اسلم گجر کے والد علی احمد گجر 85 سال کی عمر میں نواب شاہ میں انتقال کرگئے ان کی تدفین گولیمار قبرستان میں کی گئی ان کے والد کے انتقال پر ایم پی اے طارق مسعود آرائیں‘ مسرور خان جتوئی‘ بلال جتوئی‘ فاروق کورائی‘ حاجی مشفع‘ راجہ جاوید قریشی ‘ ڈاکٹر ابراہیم جتوئی‘ میر عابد جتوئی‘ شاہ جہان جتوئی‘ برکت علی جتوئی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن‘ اظہر امین عالمانی‘ ارشاد راجپوت‘ بلو جٹ‘ نواب شاہ پریس کلب کے سابق صدر کامران عزیز اللہ ابڑو صحافیوں عمران کاشف اور حبیب اللہ ابڑو نے اسلم گجر سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔