ٹنڈو آدم میں حادثات ایک شخص جاں بحق،12 زخمی
ٹنڈوآدم(نامہ نگار) ٹنڈوآدم اور گرد و نواح میں دو الگ الگ حادثات میں ایک شخص جاں بحق 12 زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال ٹنڈوآدم میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے نزدیک دلور موری جھول روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ میو چانڈیو موقعے پر جاں بحق ہو گیا جبکہ صدام چانڈیو اور بابو خاصخیلی شدید زخمی ہو گئے دوسرے واقعے میں ٹنڈوآدم بائی پاس پر شاہپور چاکر میں میت دفنانے کے بعد واپس جانے والی ڈاٹسن پک اپ کی ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔