پنجاب یونیورسٹی ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈپلومہ کے امتحانی شیڈول کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ڈپلومہ ان ٹیکسٹائل ڈیزائن اور ڈپلومہ ان انٹیرئیر ڈیزائن اینول کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 فروری اور ڈبل فیس کے ساتھ 22 فروری ہے۔ شیڈول www.pu.edu.pk پر بھی ہے۔