سعودی عرب نے بنگلہ دیش سے افرادی قوت کی درآمد پر7 سالہ پابندی ختم کردی
ڈھاکہ (اے پی پی) سعودی عرب نے بنگلہ دیش سے افرادی قوت کی درآمد پر سات سالہ پابندی ختم کردی۔ بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے درمیان ایک سمجھوتے پر ڈھاکہ میں دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت سعودی عرب سالانہ ایک لاکھ 70 ہزار افرادی قوت بنگلہ دیش سے درآمد کریگا۔