اسامہ بن لادن کو قتل کرنے والے امریکی شوٹرسے دنیا نے منہ موڑلیا، حکومت نے پینشن بند اورہیلتھ انشورنس ختم کردی، بیوی بھی ساتھ چھوڑگئی۔
امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایبٹ آباد آپریشن کرنے والے نیوی سیلزٹیم کے رکن نے امریکی حکومت کی بے حسی کی کہانی سنائی، دی شوٹرکے فرضی نام سے کیے گئے انٹرویومیں کمانڈونے بتایا کہ اس نے لازمی بیس سالہ فوجی سروس سے تین سال پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کے بعد فوج نے اسے بھلادیا، فوجی کو ریٹائرمنٹ کے بعد سے پنشن، طبی سہولیات یا خاندانی تحفظ کچھ بھی نہیں ملا۔ ادھرکمانڈوکی بیوی بھی اسے چھوڑکرچلی گئی، کمانڈو کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن پندرہ سے بیس منٹ تک جاری رہا، جب اسامہ بن لادن سے سامنا ہوا تو گھبرایا ہواتھا اور اس کا قد توقع سے ذیادہ لمبا تھا، شوٹر کے مطابق اسامہ اس کے نزدیک ایک ہدف تھا اسی لیے اس نے اس پرفائرنگ کردی اوراس کے سرمیں دو گولیاں اتاریں۔