کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈاون ٹریک پرخوفناک بم دھماکے سےریلوے ٹریک کا کچھ حصہ تباہ ۔
کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب ڈاﺅن ٹریک پربم دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریلوے اورسیکیورٹی فورسزکی بڑی تعداد موقع پرپہنچ گئی اورجگہ کا محاصرہ کرلیا جبکہ ریلوے کے عملے نے ریلوے ٹریک کا مرمت کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس موقع پربم ڈسپوزل عملے کو ایک ناکارہ بم بھی ملا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ریلوے ٹریک کی مزید جانچ پڑتال کے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئرقراردیا ہے ۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ جبکہ بم دھماکے کا مقدمہ کوٹری ریلوے تھانے پردرج کر لیا گیا ہے ۔