مکرمی! اس سال محرم کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں درجنوں بے گناہ شہری ہلاک ہو گئے جبکہ بولٹن مارکیٹ کو لگائی جانے والی آگ سے ملک و قوم کا اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ابھی قوم اس صدمے سے نکل نہیں پائی تھی کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر درندوں نے ایک مرتبہ پھر شہر کراچی کو خونِ ناحق میں نہلا دیا۔ آج پاکستان کے سترہ کروڑ عوام اپنے حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ خود محلات اور محفوظ بنکروں میں بیٹھ کر اور اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر کے ملک و قوم کی کیسی خدمت کی جا رہی ہے؟ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خفیہ ایجنسیاں کیوں امن و امان قائم کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔ (ندیم سرور .... ملتان روڈ‘ منصورہ لاہور۔ فون: 0333-4295569)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024