لاہور (خبرنگار) پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کی طرف سے جنرل پرویز مشرف کو اپوزیشن کا \\\"ماما\\\" کہنے پر ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کردیا۔ ڈاکٹر سامعہ امجد\\\' آمنہ الفت\\\' محسن لغاری\\\' محمد یار ہراج\\\' ماجدہ زیدی اپنے بنچوں سے اٹھ کر سپیکر کے سامنے کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ ڈاکٹر سامعہ امجد نے سپیکر کے سامنے فرش پر دھرنا دیا۔ عامر سلطان چیمہ نے ضیاءالحق کو چودھری غفور کا چچا اور میاں محمد شریف مرحوم کو دادا قرار دیدیا۔ یہ ہنگامہ ایوان میں 40 منٹ تک جاری رہا۔ اپوزیشن نے اس وقت تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا جب تک چودھری عبدالغفور معذرت نہیں کرتے۔ مگر اسی دوران ظہر کی اذان پر اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب ڈیرہ غازیخان میں بم دھماکے پر بحث کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 18 فروری کو قوم نے ان سے بدلہ لے لیا جس کا کیا دھراتھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024