گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور مزدا کے درمیان تصادم میں55سالہ شخص جاں بحق ، تین مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔ کنگنی والہ بائپاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور مزدے میں ٹکر ہو گئی جسکے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور 55سالہ محمد یوسف موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین مسافر اصغر ،اسد اور زاہد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو نے نعش کو ضروری کاروائی اور مضروبین کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ۔