چور مسجد سے موٹریں‘ جنریٹر اور پنکھے لے گئے

Dec 12, 2024

مصطفی آباد /للیانی(نامہ نگار) نواحی گاؤں سرہالی خورد میں چور مسجد سے ہزاروں روپے مالیت کی اشیاء لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب نامعلوم چور مسجد کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور 36000 مالیت کی دو موٹریں، 40000 مالیت کا جنریٹر اور 12000 مالیت کے پنکھے چرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

مزیدخبریں