لرننگ فیسٹیول 14سے 16دسمبر تک آرٹس کونسل میں ہوگا
کراچی (نیوزرپورٹر) چلڈرن لٹریچر فیسٹیول جسے اب پاکستان لرننگ فیسٹیول کا نیا نام دیا گیا ہے14 سے16 دسمبر2021 تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہو گا۔پی ایل ایف کے پہلے دو روز یعنی 14 اور15 دسمبر ،چلڈرن لرننگ فیسٹول سے منسوب ہوں گے جبکہ 16 دسمبر کا دن ٹیچرز لرننگ فیسٹول کے لیے مخصوص ہو گا۔یہ فیسٹول کسی قسم کی معذوری رکھنے والے بچوں کے اداروں سمیت تمام اسکول سسٹمز کے لیے کھلا ہے۔ادارہ ء تعلیم و آگہی کے ساتھ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ،سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ،غلام اکبر لغاری اور کمشنر کراچی محمد اقبال میمن شریک میزبان ہوں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی اور رکن سندھ سمبلی تنزیلہ قمبرانی کے ساتھ صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔