لیاقت باغ میونسپل لائبریری میں آ تشزد گی سے کئی سالہ ریکارڈ سینکڑوں نایاب کتب جل کر خاکستر
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)میونسپل لائبریری لیاقت باغ راولپنڈی کے بالائی ہال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی،کئی سالہ پرانے اخبارات کا ریکارڈ اور سینکڑوں نایاب کتب جل کر خاکستر ہوگئیں،واقعہ اس وقت پیش آیاجب لائبریری کاسٹاف عمارت کو مقفل کرکے چھٹی کرکے چلاگیا ،دفتر ریسکیو15کے سٹاف نے فائربریگیڈ کے عملہ کے ساتھ ساتھ لائبریری سٹاف کو بھی اطلاع دی،فائربریگیڈ کے عملہ نے آگ کو نچلی منزل تک پہنچنے سے روکا اور اسے بجھا دیا،اس دوران متعدد ریکارڈ جل چکاتھا، دوسال قبل لائبریری کی نئی عمارت تعمیر ہوئی تھی۔