روس نے جرمنی کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے جواب میں دو جرمن سفارتکاروں کو واپس بھیج دیا

روس نے جرمنی کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے جواب میں دو جرمن سفارتکاروں کو واپس بھیج دیا ہے۔
اس سے پہلے جرمنی نے ایک قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے روس کے انکار پر دو روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جرمنی کے وکلاء نے اس قتل میں روس یا چیچنیا کے ملوث ہونے کاشبہ ظاہر کیا تھا۔تاہم روس نے اس قتل سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔