صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بچی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ نو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جہلم میں جی ٹی روڈ پر پیش آیا ، جہاں یکے بعد دیگرے چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائی،حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نو شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال جہلم منتقل کیا گیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔