متحدہ عرب امارات میں دوروزہ مسلسل بارش کے باعث154 ٹریفک حادثات پیش آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک آپریشن کمانڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ دبئی اور شارجہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش کے باعث ایئر پورٹس پر پروازیں معطل ہو گئیں، ٹریفک حادثات کے بعد متعدد سڑکیں بند ہو گئیں تاہم ٹریفک کی بحالی کے لئے تباہ ہونے والی گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی میں جمعہ کو بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024