چین کے صارفین پرائس انڈیکس میں نومبر میں اضافہ
بیجنگ (شِنہوا) قومی اعداد و شمار کے بیورو نے کہا ہے کہ چین کا صارفین پرائس انڈیکس (سی پی آئی) جو افراط زر ناپنے کا پیمانہ ہے، نومبر میں 4.5 فیصد تک بڑھ گیا۔ اضافے کی شرح جو اکتوبر کے 3.8 فیصد سے زیادہ تھی اس سال اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 19.1 فیصد کا اضافہ ہوا جو اکتوبر کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ نان فوڈ قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے جبکہ ایک سال قبل کے مقابلے میں سبزی کی قیمتوں میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔ بیورو نے کہا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں سی پی آئی میں بالترتیب اضافہ 4.2 فیصد اور5.5 فیصد ہوا۔ سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران صارفین قیمتیں ایک سال قبل کے مقابلے میں اوسطاً 2.8 فیصد بڑھ گئیں۔