مائنس عمران کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو چکے: عثمان بزدار
قطب پور (نامہ نگار)کرپٹ لوگوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے تحریک انصاف تعلیم‘ صحت اور نوجوانوں کے لئے خصوصی کوشاں ہے تاکہ جوان پاکستان پروگرام سے قرضہ لیکر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں ملکی معیشت اب مضبوط معیشت کی طرف گامزن ہے جو لوگ معیشت کا استحصال کرتے تھے اورملکی خزانے کو لوٹ کر اپنی ذات کے لئے استعمال کرتے تھے وہ آج ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عمران خان مائنس کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں پی ٹی آئی حکومت احتساب اور انصاف اور کرپشن کے خلاف بھرپور طریقے سے جہاد کر رہی ہے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق رکن قومی اسمبلی غلام قاسم خان ملیزئی اورضلعی چیئرمین میاںارشد علی شجرا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔