پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: سری لنکا نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگئی اور راول پنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے ۔سری لنکا نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک5وکٹوں کے نقصان پر202رنز بنا لئے ہیں ۔سری لنکا کی جانب سے کپتان کارونا رتنے59، اوشاڈا فرنانڈو 40 ،میتھیوز31رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے جبکہ دھنجایا ڈسلوا 38اور ڈک والا 11رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے2،شاہین شاہ آفریدی،محمد عباس اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ روشنی کم ہونے کی وجہ سے میچ قبل ازوقت ختم کر دیا گیاپہلے دن صرف68اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔بدھ کو راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ابتدائی طور پر سری لنکا کا یہ فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا اور پہلے سیشن میں کپتان دمتھ کرونارتنے اور اوشادان فرنینڈو نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔دن کے پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز مہمان بلے بازوں کے خلاف بالکل بے بس نظر آئے اور کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے جس کی بدولت کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 89رنز بنا لیے۔تاہم وقفے کے بعد پاکستان نے یکے بعد دیگرے کامیابیاں حاصل کر کے میچ بھرپور انداز میں واپسی کی جہاں مجموعی اسکور میں 7رنز کے اضافے سے 59رنز بنانے والے کرونارتنے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی پہلی وکٹ96رنز پر گری اور کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔دوسری وکٹ 109 رنز پر گری اور اوشاڈا فرنانڈو 40 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ بی کے جی مینڈس صرف 10 رن ہی بناسکے اور عثمان شنواری کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔عثمان شنواری نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی مدد سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔مہمان ٹیم کا چوتھا کھلاڑی 127 رنز پر آؤٹ ہوا اور چندی مل صرف 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آئی لینڈرز کی پانچویں وکٹ 189 رنز پر گر گئی اور اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ سری لنکا نے 68.1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر202رنز بنائے تھے کہ اامپائرز نے کم روشی کی وجہ سے میچ روک دیا ۔بعد ازاں امپائرز نے روشنی کم ہونے کی وجہ سے میچ قبل ازوقت ختم کر دیا ۔پہلے دن صرف68اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔