اوپننگ بیٹسمین عابد علی اورفاسٹ بولر عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ مل گئی
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)اوپننگ بیٹسمین عابد علی اورفاسٹ بولرعثمان شنواری کوپاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ مل گئی، پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیوکرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 240ہوگئی۔ اوپننگ بیٹسمین عابد علی اورفاسٹ بولرعثمان شنواری کاسری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو ہوگیا۔عابدعلی کوقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیسٹ کیپ دی،وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے 239کھلاڑی ہیں۔فاسٹ بولرعثمان شنواری نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس سے ٹیسٹ کیپ وصول کی، عابد علی کوون ڈے ڈیبیوپرسنچری اسکورکرنیکا اعزازحاصل ہے، وہ 4ون ڈے میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔عثمان شنواری پاکستان کے لیے 17ون ڈے اور16ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔