پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے ٹوکیو اولمپکس میں رسائی پالی
کراچی(آئی این پی) ٹوکیو اولمپکس 2020 کے حوالے سے پاکستان کیلیے ایک اور اچھی خبر آگئی۔گھڑسوار عثمان خان نے کوالیفائی کرلیا، نیوساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں منعقدہ کوالیفائر مقابلے میں فتح سے عثمان خان نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا حق حاصل کرلیا،پاکستان نے شوٹنگ اور جیولن تھرو کے بعد اب گھڑسواری میں کوالیفائی کیا ہے۔پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے ٹوکیو اولمپکس میں رسائی پالی۔