وزیراعلی عثمان بزدار فنکاروں کے بہبود فنڈ ز میں فوری اضافہ کریں: سلیم بٹ
اسلام آباد ( کلچرل ڈیسک) ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر آرٹسٹ رشید علی اور سلیم صادق بٹ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ وہ فنکاروں کی بہبود کے مختص فنڈز میں اضافہ کرنے کے ساتھ مطلوبہ شرائط (عمر اور تجربے) میں نرمی کرائیں۔ وزیراعلی کے نام مراسلے میں سینئر آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی واسلام آباد سمیت پوٹھوار کے کئی فنکار بیماری‘ علالت اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا کررہے ہیں فنکار سفید پوش کا بھر رکھ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فلم آرٹسٹ سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت فنڈز اور اس کی ترسیل میں حائل رکاوٹ فوری دور کرے ۔ایسا کرنے سے بہت سی مسائل ومشکلات خود بخود ختم ہوسکتی ہیں تھیٹر کے فنکار رشید علی نے صحت کارڈز میں راولپنڈی کے فنکاروں کو شامل کرنے اور ان کی ہر سطح پر سرپرستی کا مطالبہ کیا۔