وزیر اعظم کی سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات، پاکستان آمد پر شکرگزار
لاہور+اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس+نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن اور پاکستان کرکٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن حکام کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے میدانوں کو آباد کرنے کی غرض سے آنے والی سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات کی۔اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد کیساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغاز باعث مسرت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور بورڈ آفیشلز خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔